بلوچستان میں فتنہ الہندوستان دہشت گردوں کے مربوط حملے ناکام، سیکیورٹی فورسز کا بھرپور جواب، دشمن کو بھاری جانی نقصان

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان دہشت گردوں کے مربوط حملے ناکام، سیکیورٹی فورسز کا بھرپور جواب، دشمن کو بھاری جانی نقصان

بلوچستان بھر میں دہشت گردوں کی جانب سے متعدد مقامات پر کیے گئے مربوط حملوں کو الرٹ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے انتہائی مہارت اور بہادری سے ناکام بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ‘فتنہ الہندوستان’ کے دہشت گردوں نے نوسر (کوئٹہ)، میانگھنڈی، ویسٹرن بائی پاس، اسپلنجی (مستونگ) اور لتر (خاران) کے ساتھ ساتھ تربت اور پنجگور میں بیک وقت کارروائیاں شروع کیں، تاہم سیکورٹی اداروں کے تیز رفتار اور موثر ردعمل نے حملہ آوروں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد بدحواس ہو کر پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے۔

اس آپریشن کے دوران دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کے تعاقب کے لیے بڑے پیمانے پر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو فعال طور پر تلاش کیا جا رہا ہے تاکہ ان کے بنیادی ڈھانچے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے۔

سیکورٹٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ دشمن کے کسی بھی باقی ماندہ عنصر کو بخشا نہیں جائے گا اور صوبے کے کسی بھی حصے میں دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر کوشش کا جواب ناقابلِ معافی قوت اور درستگی کے ساتھ دیا جائے گا۔ ‘فتنہ الہندوستان’ کی جانب سے دہشت گردی کے تمام مظاہر کو ختم کرنے تک یہ آپریشن جاری رہے گا تاکہ صوبے میں پائیدار امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب سیکورٹی حکام نے عوام کو اطمینان دلایا ہے کہ فورسز انتہائی چوکس ہیں اور دشمن کے کسی بھی بزدلانہ وار کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: عید کے دوسرے دن فتنہ الخوارج کی جانب سے وسطی کُرم میں زیر تعمیر جابو پولیس اسٹیشن پر دھاوا، فائرنگ کے تبادلے میں دو خوارج ہلاک

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *