لاہور حیدرآباد کنگزمین کے نوجوان آل راؤنڈر صائم ایوب نے اپنی حالیہ فارم اور مستقبل کے حوالے سے شائقینِ کرکٹ کے لیے اہم پیغام جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب نے واضح کیا کہ وہ اپنی فارم سے متعلق پریشان ہونے کے بجائے اسے ایک نئے چیلنج کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں اور وہ اس وقت کو اپنی فنی خامیوں کو دور کرنے اور کھیل کو مزید بہتر بنانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
صائم ایوب نے اپنی نئی ٹیم کے ماحول کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ کپتان مارنس لیبوشگن کا دوستانہ رویہ کھلاڑیوں کے لیے انتہائی حوصلہ افزا ہے۔
ٹیم انتظامیہ نے تمام کھلاڑیوں کو بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں مکمل طور پر جارحانہ انداز اپنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ میدان میں حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا جا سکے۔