وزیر اعظم امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کسی بھی وقت جنیوا روانہ ہوں گے

وزیر اعظم امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کسی بھی وقت جنیوا روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ جلد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے پر حتمی فیصلہ ہو چکا ہے اور پاکستان اگلے اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے فریقین کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

جمعے کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے پر اتفاق کا اعلان کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس، مارکو روبیو، اسٹیو وٹکوف، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو ٹیگ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے پر حتمی فیصلہ ہو چکا ہے اور پاکستان اب اگلے اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے فریقین کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کا بجٹ میں عوامی ریلیف، معاشی استحکام اور ترقی کی جانب اہم پیش رفت

شہباز شریف نے مزید کہا کہ وہ امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے والوں کی سرگرمیوں سے واقف ہیں۔ ان کے بقول امن معاہدے کے خلاف مہم چلانے والوں کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی اور امریکا و ایران مذاکرات میں فریقین کبھی بھی امن کے اتنے قریب نہیں تھے جتنے اب ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے کل سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا روانہ ہونے کا امکان ہے، جہاں ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آرمی کی بڑی کامیابی، انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن

اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت حتمی مرحلے کے قریب ترین مرحلے میں ہے۔ انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ معاہدے کی تکمیل تک اس کے مندرجات پر قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ذمہ دار اور شفاف پالیسی کے تحت تمام تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔

Related Articles