پاکستان ملٹری اکیڈمی (PMA) کی ٹیم نے برطانیہ میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلہ 2026 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مقابلہ رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ، برطانیہ میں منعقد ہوا جس میں مختلف ممالک کی 16 فوجی ٹیموں نے حصہ لیا۔پاکستانی ٹیم نے مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تمام بڑے اعزازات اپنے نام کیے، جن میں اوور آل ٹیم ٹرافی، بیسٹ پیس اسٹکر اور بیسٹ ڈرائیور کے ایوارڈز شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کی 9 رکنی ٹیم کی قیادت میجر حیدر گلزار نے کی، جو 5 جون 2026 کو برطانیہ پہنچی تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کامیابی پاک فوج کی اعلیٰ پیشہ ورانہ تربیت، مہارت اور نظم و ضبط کا واضح ثبوت ہے۔مقابلے میں حاصل کی گئی یہ کامیابی پاکستان کی عسکری تربیت کے بین الاقوامی معیار کو مزید مضبوط کرتی ہے۔