شہباز شریف سے صدر یورپی کونسل کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

شہباز شریف سے صدر یورپی کونسل کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف کو یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی، جس میں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور پاکستان یورپی یونین تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایران اور خلیجی ممالک میں موجود بحران اور اس کے عالمی معیشت پر ممکنہ اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور مذاکرات و سفارتکاری کے ذریعے مسئلے کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی ثالثی اور امن کوششوں سے متعلق یورپی کونسل کے صدر کو آگاہ کیا اور واضح کیا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ 28 اور 29 اپریل 2026 کو اسلام آباد میں پہلے پاکستان یورپی یونین بزنس فورم کا انعقاد کیا جائے گا، جس کا افتتاح وہ کرنے کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :شہبازشریف کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی کشیدگی کی مذمت

یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے پاکستان کی امن کوششوں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے تمام سفارتی اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے برسلز کے دورے کی توقع کا بھی اظہار کیا اور طے شدہ تاریخوں پر برسلز میں ان کا خیرمقدم کرنے کے منتظر رہنے کی بات کی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئین کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جی ایس پی پلس اسکیم کی اہمیت کو اجاگر کیا، جس سے پاکستان اور یورپی یونین کے اقتصادی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *