جرمانے کے بعد نسیم شاہ کا بڑا بیان آگیا

جرمانے کے بعد نسیم شاہ کا بڑا بیان آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متنازع پیغام جاری ہونے کے بعد باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔

اپنے وضاحتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ پیغام ان کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے شیئر کیا گیا تھا اور یہ ان کے ذاتی خیالات کی عکاسی نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اس غلطی سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے دلی معذرت کر تاہوں۔

یہ بھی پڑھیں :متنازعہ ٹویٹ: پی سی بی نے نسیم شاہ کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے نسیم شاہ پر دو کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے بورڈ کے مطابق یہ جرمانہ سنٹرل معاہدے کی خلاف ورزی پر لگایا گیا، جس کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی سامنے آئی۔

اعلامیے کے مطابق بورڈ نے 27 مارچ 2026 کو نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ان کا جواب موصول ہونے کے بعد 30 مارچ کو تین رکنی نظم و ضبط کمیٹی نے کیس کی سماعت کی اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا۔

کمیٹی نے قرار دیا کہ غیر مشروط معافی کے باوجود نسیم شاہ معاہدے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، لہٰذا ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *