بال ٹیمپرنگ کیس : فخر زمان پر کتنے میچز کی پابندی لگنے کا امکان ہے ؟

بال ٹیمپرنگ کیس : فخر زمان پر کتنے میچز کی پابندی لگنے کا امکان ہے ؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے دوران بال ٹیمپرنگ کیس نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے، جس میں فخر زمان پر پابندی لگنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس معاملے کا فیصلہ آج متوقع ہے، جو میچ ریفری روشن ماہنامہ کی جانب سے سنایا جائے گا، اطلاعات ہیں کہ فخر زمان پر دو میچوں کی پابندی عائد کی جا سکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ سامنے آنا ابھی باقی ہے۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والے میچ میں امپائرز نے گیند کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا،  امپائرز کے مطابق گیند کی حالت میں واضح تبدیلی دیکھی گئی، جس کے بعد نہ صرف گیند تبدیل کی گئی بلکہ لاہور قلندرز کی ٹیم پر پانچ رنز کی پنالٹی بھی عائد کی گئی۔

اس واقعے نے میچ کے دوران ہی شکوک و شبہات کو جنم دیا اور بعد ازاں معاملہ باقاعدہ سماعت تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 11 کی افتتاحی تقریب منسوخ ، میچز صرف دو شہروں میں تماشائیوں کے بغیر ہونگے، محسن نقوی

دوسری جانب فخر زمان نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے،  انہوں نے دو مرتبہ کیس کی سماعت کے دوران اپنے مؤقف کو دہراتے کسی بھی قسم کی غیر قانونی حرکت میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ کھیل کے اصولوں کا احترام کرتے ہیں اور اس طرح کے الزامات ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

پی ایس ایل میں پہلی بار بال ٹمپرنگ کا الزام عائد ہوا ہے اور جرم ثابت ہونے پر فخر کو میچوں کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اب تمام نظریں میچ ریفری کے فیصلے پر مرکوز ہیں، جو نہ صرف فخر زمان بلکہ ٹیم کی آئندہ کارکردگی پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے ، اگر پابندی عائد ہوتی ہے تو یہ لاہور قلندرز کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر ٹورنامنٹ کے اہم مرحلے میں۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں ڈیوڈ وارنر، سٹیو اسمتھ اور کیمرون بین کرافٹ کو 2018 میں جنوبی افریقہ میں بال ٹمپرنگ سکینڈل کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے طویل پابندیاں سنائی تھیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *