عمران خان رہائی فورس سے متعلق عدالت کا وفاقی حکومت کو بڑا حکم

عمران خان رہائی فورس سے متعلق عدالت کا وفاقی حکومت کو بڑا حکم

وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے رہائی فورس کی تشکیل کے حوالے سے وضاحت طلب کر لی ہے جبکہ عدالت نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت یقینی بنائے کہ قانون کی خلاف ورزی نہ ہو اور سزا یافتہ افراد کے لیے ایسی فورس تشکیل نہ دی جائے۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے شواہد اور دستاویزات عدالت میں پیش کیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا تھا کہ ہمارا مقابلہ ڈاکوؤں کے ساتھ ہے، جبکہ درخواست گزار کی جانب سے دھمکی اور امن و امان کے معاملات سے متعلق متعلقہ آرٹیکلز اور کراچی ہائی کورٹ کے فیصلے بھی پیش کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاونڈ کیس سے متعلق بڑی پیش رفت

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ کیا کابینہ نے اس فورس کے قیام کی اجازت دی ہے، جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کابینہ کی جانب سے کوئی منظوری نہیں دی گئی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت یقینی بنائے کہ قانون کی خلاف ورزی نہ ہو۔

آئینی عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ہدایت کی کہ وہ دس دن کے اندر اس معاملے پر تحریری جواب پیش کریں۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ سزا یافتہ شخص کے لیے ایسی فورس کی تشکیل مناسب نہیں ہے اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *