مشرقِ وسطیٰ بحران: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا عالمی سفارتی محاذ پر متحرک کردار، متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے

مشرقِ وسطیٰ بحران: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا عالمی سفارتی محاذ پر متحرک کردار، متعدد ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اہم سفارتی سرگرمیوں کے تحت مختلف برادر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مراکش کے وزیرِ خارجہ ناصر بوریطہ، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، مصر کے وزیرخارجہ بدر عبدالعاطی اور ترکیہ کے وزیرخارجہ حاکان فیدان سے علیحدہ ، علیحدہ گفتگو کی۔

گفتگو میں مشرق وسطیٰ میں جاری صورتحال، علاقائی کشیدگی، اور وسیع تر خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں سفارتی روابط اور مشاورت کا عمل انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلسل مکالمے، تحمل اور سفارتی ذرائع کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے جاری کوششوں، سفارتی روابط اور تعمیری کردار سے متعلق اپنے ہم منصبوں کو آگاہ کیا۔

وزیرِ خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے، باہمی تعاون کے فروغ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنا مثبت اور فعال کردار جاری رکھے گا، جبکہ متعلقہ ممالک کے ساتھ قریبی رابطے بھی برقرار رکھے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جنگ بندی درخواست پر اچھی خبر جلد متوقع ہے: سی این این

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *