آسمان پر ’گلابی چاند‘ کے سحر انگیز مناظر، اپریل کا ’پنک مون‘ کب نظر آئے گا؟

آسمان پر ’گلابی چاند‘ کے سحر انگیز مناظر، اپریل کا ’پنک مون‘ کب نظر آئے گا؟

دنیا بھر میں فلکیاتی مظاہر کے شوقین افراد کے لیے آج کی رات انتہائی خاص ہے، کیونکہ آسمان پر اپریل کے ‘گلابی چاند’ کے دلکش اور سحر انگیز مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق، یہ خوبصورت نظارہ اپریل کے مہینے کا سب سے بڑا فلکیاتی ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے، جس سے شائقین بھرپور لطف اندوز ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج پنک مون کا نظارا کیا جاسکے گا

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں آج شام چاند اپنی مخصوص چمک کے ساتھ ’نارنجی‘ رنگ کا دکھائی دے سکتا ہے۔ تاہم، اس کا اصل عروج کل شب یعنی 1 اور 2 اپریل کی درمیانی رات 3 بج کر12 منٹ پر ہوگا، جب چاند اپنی مکمل روشنی اور جوبن پر پہنچے گا۔

اس وقت چاند زمین سے انتہائی صاف اور واضح دکھائی دے گا، جو فوٹوگرافرز اور ستاروں کے مشاہدے کے شوقین افراد کے لیے بہترین موقع ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگرچہ اسے گلابی چاند کہا جاتا ہے، لیکن یہ حقیقت میں گلابی رنگ کا نہیں لگے گا۔ سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نام قدیم روایات اور موسمِ بہار کی مناسبت سے دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں بچوں میں پیدائشی طور پر دل کے امراض میں تیزی سے اضافہ

 اس کا تعلق شمالی امریکا میں موسمِ بہار کے آغاز میں کھلنے والے ’فلوکس‘ نامی گلابی جنگلی پھولوں سے ہے، جو اس وقت زمین پر فرشِ گل بچھا دیتے ہیں۔ اسی مناسبت سے اس پورے چاند کو ‘پنک مون’ پکارا جاتا ہے۔

ماہرینِ فلکیات نے مشورہ دیا ہے کہ اس نظارے کو بہتر طور پر دیکھنے کے لیے شہر کی روشنیوں سے دور کسی اونچی اور کھلی جگہ کا انتخاب کریں تاکہ آسمان کی وسعتوں میں اس چاندی کے گولے کی خوبصورتی کو واضح طور پر دیکھا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *