اسلام آباد پولیس کے اچھی شہرت کے حامل افسر سید شہزاد ندیم بخاری کو ڈائریکٹر اسلام آباد زون تعینات کر دیا گیا۔

اسلام آباد پوليس ميں بطور ڈی آئی جی آپريشن بہترين خدمات سرانجام دينے کے بعد سيد شہزاد ندیم بخاری کو حکومتِ پاکستان نے ايف آئی اے ڈائریکٹر اسلام آباد زون تعينات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
سید شہزاد بخاری نے اسلام آباد پوليس ميں بہترين و انقلابی اصلاحات کئے جس کی وجہ سے عوام کے مسائل بروقت حل ہوئے۔ انہوں نے بطور پولیس افسر اچھی شہرت حاصل کی اور اپنے اصولوں اور کام کے منفرد انداز کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ شہزاد ندیم بخاری ہمیشہ فیلڈ میں موجود رہتے اور پولیس کے نوجوانوں کا مورال بلند کرتے دکھائی دیتے رہے۔ شہزاد بخاری کا شمار پولیس کے ان افسران میں ہوتا ہے جنہوں نےاپنے کام اوراندازکے ذریعے پولیس کا مثبت چہرہ اجاگر کیا۔

