بارشیں، برفباری،آندھی طوفان،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

بارشیں، برفباری،آندھی طوفان،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اسلام آباد راولپنڈی ،کشمیر کے بعض علاقوں سمیت پنجاب خیبر پختنونخوا، بلوچستان اور کراچی میں آج رات سے بارش متوقع ہے بارش کے حالیہ سپیل کے دوران  بعض علاقوں میں 50 ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل لاہور کے علاقوں گلبرگ، جیل روڈ، گجومتہ اور رائیونڈ سمیت دیگر علاقوں میں اولے بھی پڑے۔ موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری نے موسم خوشگوار بنایا، تاہم بجلی کا نظام متاثر ہوا اور لیسکو ریجن میں 170 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ کوٹ رادھا کشن میں دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ کل سے شروع،بارشیں کتنے دن اور کہاں کہاں ہوں گی،نئی پیشگوئی آگئی

بلوچستان کے ضلع زیارت، دکی، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور لورالائی سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب شاہراہ نیلم کیل سیری بند کردی گئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *