اسٹیٹ بینک کا 18 سال سے کم عمر افراد کے اکاونٹ سے متعلق بڑا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کا 18 سال سے کم عمر افراد کے اکاونٹ سے متعلق بڑا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوعمر افراد کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے نوجوانوں کو مالی خودمختاری فراہم کر دی ہے، اب 13 سے18سال کی عمر کے افراد اپنے نام سے بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والیٹس کھول سکیں گے، جس سے ان کی مالی مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔

مرکزی بینک کے مطابق اس نئے فریم ورک کا مقصد نوجوانوں میں ذمہ دارانہ مالی عادات کو فروغ دینا اور انہیں محفوظ اور ریگولیٹڈ مالی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس اقدام کے تحت نوعمر افراد اپنے اکاؤنٹس خود چلانے کے مجاز ہوں گے اور رقم کی وصولی، ادائیگی اور چھوٹے مالی معاملات میں خود عملی تجربہ حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :5 ہزار کانوٹ ختم ؟گورنر اسٹیٹ بینک کا اہم بیان آگیا

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نوجوانوں میں مالی شعور بڑھانے اور انہیں مستقبل میں بہتر مالی فیصلے کرنے کے قابل بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

اس سے نوجوان نہ صرف پیسے کے استعمال کے بارے میں سیکھیں گے بلکہ بینکنگ کے جدید طریقہ کار سے بھی واقفیت حاصل کریں گے،یہ قدم نوجوانوں کی معاشی شمولیت اور مالی خودمختاری کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *