ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ،کہاں کہاں بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ،کہاں کہاں بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

ملک بھر میں موسم ایک بار پھر بدلنے والا ہے، مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی و پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

اسی طرح پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف مقامات پر بارش کے ساتھ ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے بیان اور بڑھتی کشیدگی کا اثر،تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

محکمہ موسمیات کی نئی پیشنگوئی کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ کراچی، اندرون سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں خصوصاً کوئٹہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں اور برفباری کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ شہریوں اور مسافروں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *