بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا، ڈرامہ کیا تو کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے، خواجہ آصف

بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا، ڈرامہ کیا تو کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے،  خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے، بھارت نے ایسی کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک جا کر پھینٹی لگائیں گے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا ایران جنگ پر مذاکرات کا عمل جاری ہے، اس عمل پر کمنٹ کرنا مناسب نہیں، پاکستان اس پراسس میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دعا ہے ہمارے خطے میں امن قائم ہو، تمام اختلافات ختم ہوں، ہم ایک نبیؐ کے امتی ہیں، تفرقوں سے اللہ ہمیں نجات دے، پاکستان صلح صفائی کے کیلیے جو کوششیں کر رہا ہے اللہ ہمیں کامیاب کرے۔

یہ بھی پڑھیں :مودی کی ناکام سفارتکاری ، آبنائے ہرمز میں بھارتی جہازوں کی بڑی تعداد محصور

خواجہ آصف نے خبردار کیا کہ بھارت جعلی قسم کا فالز فلیگ کرنے کے موڈ میں ہے، بھارت اپنے بندوں یا جو پاکستانی بھارت کی قید میں ہیں انکی لاشیں پھینک کر دہشت گردی کا ڈرامہ رچانا چاہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل بھارت نے جس قسم کی ذلت اٹھائی ہے ساری دنیا اور انکی عوام ان کو جوتے مار رہی ہے، بھارت پانچ گنا بڑا ملک ہے پاکستان سے جو حال اس کا ہوا تاریخ دان تاریخ لکھے گا، بھارت معیشت اور فوج کے لحاظ بھی بڑا ملک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فضائیہ نے بھارت کے اندر گھس کر اسے کٹ چڑھائی ہے، اگر اس دفعہ بھارت نے کوئی حرکت کی تو کولکتہ تک جاکر پھینٹی لگائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *