فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری، امریکا اور ایران کے درمیان امن کی راہ ہموار

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری، امریکا اور ایران کے درمیان امن کی راہ ہموار

پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر ذمہ دار اور متوازن سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے میں اہم پیش رفت حاصل کی ہے۔

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے سنجیدہ اور خاموش سفارتکاری کو فروغ دیا، جس کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

پاکستان نے اس نازک صورتحال میں کسی بھی قسم کے غیر ضروری بیانات یا دعوؤں سے گریز کرتے ہوئے عملی اقدامات پر توجہ مرکوز رکھی۔

اسی حکمت عملی کے تحت امریکا اور ایران کے درمیان ایک ممکنہ جنگ بندی اور اعتماد سازی کے اقدامات پر مبنی فریم ورک تیار کیا گیا، جسے دونوں ممالک تک پہنچایا گیا ہے، اس پیش رفت کے نتیجے میں دونوں جانب کشیدگی میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا ایران معاہدہ، اب “اسلام آباد اکارڈ” کہلائے گا ۔رائٹرز

پاکستان کی قیادت کی جانب سے خلوصِ نیت اور تدبر کے ساتھ کی جانے والی کوششیں نہ صرف خطے کو ایک بڑے تصادم سے بچانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں بلکہ عالمی برادری میں پاکستان کا مثبت اور مؤثر تشخص بھی اجاگر ہو رہا ہے، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے اس کردار کو سراہا جا رہا ہے اور اسے ایک ذمہ دار ثالث کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اگر یہ سفارتی عمل اسی تسلسل کے ساتھ آگے بڑھتا رہا تو نہ صرف امریکا اور ایران کے درمیان ایک جامع اور مستقل امن معاہدہ ممکن ہو سکے گا بلکہ پورے خطے میں استحکام کی نئی راہیں بھی کھلیں گی اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی عالمی ساکھ میں مزید اضافہ ہوگا اور وہ بین الاقوامی تنازعات کے حل میں ایک اہم کردار ادا کرتا نظر آئے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی قیادت کی جانب سے اختیار کی گئی یہ پالیسی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک اپنی خارجہ حکمت عملی میں امن، برداشت اور باہمی تعاون کو اولین ترجیح دے رہا ہے، جو مستقبل میں خطے کے لیے مثبت نتائج کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *