نئے سپیل میں بارشیں کب تک رہیں گی؟آج کس کس شہر میں بادل برسیں گے؟

نئے سپیل میں بارشیں کب تک رہیں گی؟آج کس کس شہر میں بادل برسیں گے؟

ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوتے ہی مختلف شہروں میں بادل خوب برسے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ کئی علاقوں میں شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مال روڈ، ایبٹ روڈ، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، جیل روڈ، اپر مال، فیروزپور روڈ، چوبرجی، ساندہ اور گلبرگ سمیت متعدد علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت کم ہو کر آج کم سے کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بارش کا سلسلہ دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک امتحانات نئے سسٹم کے تحت ہوں گے ،اہم گائیڈ لائن جاری

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور خنکی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پنجاب کے دیگر شہروں بہاولپور، اوچ شریف اور وہاڑی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ اسی طرح قصور، پھول نگر، میاں چنوں، عبدالحکیم، میکلوڈگنج، چشتیاں، راجن پور اور قائد آباد میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب پشاور اور اس کے گردونواح میں بھی شدید بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ بارش کے ساتھ ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *