پی ایس ایل: سر پر گیند لگنے سے کھلاڑی شدید زخمی، ہسپتال منتقل

پی ایس ایل:  سر پر گیند لگنے سے کھلاڑی شدید زخمی، ہسپتال منتقل

کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پریکٹس کے دوران ایک حادثہ پیش آیا جس میں ٹیم کے کھلاڑی میر حمزہ سجاد زخمی ہو گئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آج ٹریننگ سیشن کے دوران میر حمزہ سجاد کے سر پر گیند لگی۔

بیان کے مطابق یہ واقعہ نیٹ سیشن کے دوران پیش آیا، جس کے بعد فوری طور پر ٹریننگ کو معطل کر دیا گیا۔ ٹیم انتظامیہ نے صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق واقعہ کے بعد کھلاڑی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر اویس ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میر حمزہ سجاد کو ہوش آ گیا ہے اور ان کی حالت بہتر ہے۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور کھلاڑی میر حمزہ سجاد کی مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ غیر معینہ مدت کیلئے پی ایس ایل سے باہر، وجہ کیا بنی ؟ جانیے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *