پاکستانی فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستانی فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈیجیٹل خدمات کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے اہم اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے آئی ٹی کمپنیوں اور فری لانسرز کے لیے ریگولیٹری طریقہ کار میں نمایاں نرمی کر دی ہے، ان اقدامات کا مقصد بیوروکریٹک رکاوٹوں کو ختم کرنا اور آئی ٹی شعبے کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اب آئی ٹی ایکسپورٹرز کو ہر مالی لین دین پر فارم ’آر‘ جمع کرانے کی شرط ختم کر دی گئی ہے، نئے طریقہ کار کے تحت اکاؤنٹ کھولتے وقت صرف ایک مرتبہ ڈیکلریشن دینا کافی ہوگا، جس کے بعد بینک خودکار نظام کے ذریعے ٹرانزیکشنز کو پراسیس کریں گے،اس اقدام سے فری لانسرز اور آئی ٹی برآمد کنندگان کو بار بار کاغذی کارروائی سے نجات ملے گی۔

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس سے متعلق رقوم کی وصولی یا بیرون ملک منتقلی کی درخواستوں کو زیادہ سے زیادہ ایک ورکنگ ڈے، یعنی چوبیس گھنٹوں کے اندر مکمل کریں، اس فیصلے سے فری لانسرز کے لیے ادائیگیوں کا عمل تیز اور مؤثر ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :رواں مالی سال کی پہلی ششماہی، پاکستانی فری لانسرز نے کتنی کمائی کی؟

فارم ’آر‘ جمع کرانے کی حد بڑھا کر پچیس ہزار امریکی ڈالر کر دی گئی ہے، جس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے فری لانسرز پر انتظامی دباؤ کم ہوگا،اس کے ساتھ ساتھ بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ آئی ٹی ایکسپورٹرز کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایک خصوصی اندرونی نظام قائم کیا جائے۔

مرکزی بینک نے فارم ’آر‘، انورڈ ریمیٹنس واؤچر اور فارم ’ایم‘ کو ڈیجیٹل بنانے اور ان میں خودکار ڈیٹا انٹری کی سہولت فراہم کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے تاکہ نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

اسٹیٹ بینک کو توقع ہے کہ ان اصلاحات سے ترسیلاتِ زر کے بہاؤ میں بہتری آئے گی اور آئی ٹی برآمدات کے شعبے میں کام کرنے والے نوجوانوں کے لیے کاروبار کرنا مزید آسان ہو جائے گا۔

وزیر برائے اطلاعاتی ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے ان اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی ایکسپورٹرز اور فری لانسرز کے لیے مؤثر شکایتی نظام قائم کیا گیا ہے اور یہ اقدامات آئی ٹی برآمدات اور فری لانسنگ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *