شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، نادرا نے نئی ایپ متعارف کرا دی،کارڈ بنانا ہوا آسان

شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، نادرا نے نئی ایپ متعارف کرا دی،کارڈ بنانا ہوا آسان

نادرا نے پاکستانی ویزوں کے نام پر بیرون ملک شہریوں کی ذاتی معلومات جمع کرنے والی جعلی ویب سائٹس کے خلاف مؤثر اقدام کرتے ہوئے نیا نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت ویزا درخواست کا عمل مزید محفوظ اور آسان بنا دیا گیا ہے

نادرا کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں جعلی ویب سائٹس پاکستانی ویزوں کے نام پر درخواست گزاروں کی نجی معلومات حاصل کر کے آن لائن فراڈ میں استعمال کر رہی تھیں، جس کے تدارک کے لیے ویزا اجرا کے نظام میں جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ 193 ممالک کے لیے پاکستانی ویزوں کے اجرا کے طریقہ کار کو اپڈیٹ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب آن لائن درخواست دینے کے لیے صرف غیر ملکی شہری کا پاسپورٹ درکار ہوگا۔ درخواست گزار کو ایپلی کیشن میں صرف پاسپورٹ اپ لوڈ کرنا ہوگا، جس کے بعد تمام بنیادی معلومات خودکار طریقے سے درج ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ کتنا ؟پیٹرول اور ڈیزل کتنے دن کا باقی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نئے نظام کے تحت ایپلی کیشن پاسپورٹ نمبر اور میعاد کی تفصیلات بھی خود حاصل کرے گی، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ غلطیوں کے امکانات بھی کم ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام ویزا کیٹیگریز کے لیے جدید بائیومیٹرک تصدیق کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

نادرا کے مطابق اب درخواست گزار کی شناخت چہرے کی پہچان کے ذریعے بھی ممکن ہوگی، جس سے سیکیورٹی مزید مضبوط ہو جائے گی اور جعلی درخواستوں کا راستہ روکا جا سکے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو آن لائن فراڈ سے بچانا اور ویزا کے حصول کے عمل کو محفوظ، شفاف اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *