ڈاکٹر عشرت العباد کا ایک بار پھر ملکی سیاست میں عملی قدم رکھنے کا عندیہ

ڈاکٹر عشرت العباد کا ایک بار پھر ملکی سیاست میں عملی قدم رکھنے کا عندیہ

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک بار پھر ملکی سیاست میں عملی قدم رکھنے کا عندیہ دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ کس پلیٹ فارم سے سیاسی کردار ادا کرو ں گا ،  فیصلہ کرنا ابھی باقی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایساسیاسی پلیٹ فارم چاہیے جس میں باصلاحیت قیادت ہو اور وہ ملک کے مسائل کا حل نکالنا جانتی ہو ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے حوالے سےمتحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم )لندن کی طرف مائل ہونے کا تاثر دیا جا رہا ہے جو بالکل غلط ، مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہے۔ اس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے 2015 میں ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کر لی تھی ۔ اور اپنا راستہ جدا کر لیا تھا۔ اُس وقت بانی متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم )الطاف حسین سمیت میری جماعت( ایم کیو ایم) نے مجھ سے لاتعلقی اختیا ر کرلی تھی ، ایم کیو ایم سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ، برائے مہربانی

مجھے متحدہ قومی موومنٹ سے نہ جوڑا جائے ۔ سابق گورنر سندھ کا مزیدکہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ جوڑنے والوں اور پروپیگنڈا کرنے والوں سےمیں بخوبی آگاہ ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف غلط فہمیاں پھیلانے والے احتیاط سے کام لیں ۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ تاثر پیدا نہیں ہونا چاہیے کہ ملک کے ستونوں کے مابین کوئی تناؤ ہے، ایسے حالات میں ایوان صدر کا کردار انتہائی اہم ہوجاتا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد طویل عرصے سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم )سے اپنا سیاسی تعلق ختم کر چکے ہیں ۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے حال ہی میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیرمفتاح اسماعیل نےبھی ملاقاتیں کی تھیں، وہ 16 سال سندھ کے گورنر رہ چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *