این سی سی آئی اے نے آن لائن جواء ایپس کی پروموشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک اور یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا۔ سعید الرحمان عرف ڈکی بھائی کے بعد مدثر حسن کی گرفتاری اس سلسلے میں اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق یوٹیوبر مدثر حسن پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر جواء ایپس کی تشہیر کرتے ہیں۔ ملزم کی شناخت مدثر حسن ولد سخی حسن کے نام سے ہوئی جو ضلع بھکر کا رہائشی ہے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 222/25 درج کیا گیا ہے جس میں پی ای سی اے 2016 اور پی پی سی کی مختلف دفعات شامل ہیں۔ ان میں دفعات 13، 14، 25 اور 26 پیکا بھی شامل ہیں۔
کارروائی کے دوران این سی سی آئی اے لاہور نے ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کیا جبکہ عدالت سے اس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا گیا۔