امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد میں ہونے والے ایران امریکہ مذاکرات میں شرکت کے لئے روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ سطحی مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔
روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے لیے واضح ہدایات جاری کی ہیں۔
جے ڈی وینس نے بتایا کہ امریکہ ایران کے ساتھ مثبت اور تعمیری مذاکرات کا خواہاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان مذاکرات میں تعمیری انداز اپنائیں گے اور امید کرتے ہیں کہ بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھے گی۔