وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے، اہم اعلانات متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے، اہم اعلانات متوقع

شہباز شریف کچھ ہی دیر میں قوم سے اہم خطاب کریں گے جس میں بڑے اعلان کی توقع کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم قوم کو ایک خوشخبری سنانے والے ہیں، جس کے باعث عوام میں بے چینی اور تجسس بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ رد و بدل سے متعلق اہم فیصلوں سے قوم کو آگاہ کریں گے۔ موجودہ معاشی صورتحال کے تناظر میں یہ اعلان عوام کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ، وزیراعظم اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کی پیش رفت پر بھی روشنی ڈالیں گے اور قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ خطاب ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم پیش رفت کا عندیہ دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی بحران کو ٹالنے میں شہباز شریف،فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار کا اہم کردار ہے،نواز شریف

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *