قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ نائلہ راجہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں، جہاں نیلا کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو پر صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
نائلہ راجہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عماد وسیم کی کرکٹ ٹرافیز کو صاف کرکے انہیں خوبصورت انداز میں ڈسپلے پر رکھتی نظر آئیں۔ ویڈیو میں عماد وسیم بھی اہلیہ کی مدد کرتے دکھائی دیے۔
ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی۔ بعض صارفین نے ماضی کے تنازعات کا حوالہ دیتے ہوئے جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ کچھ افراد نے ان کی نجی زندگی پر تبصرے کیے۔
واضح رہے کہ عماد وسیم اور نائلہ راجہ کی شادی کے بعد بھی سوشل میڈیا پر ان کے رشتے سے متعلق مختلف آراء سامنے آتی رہی ہیں۔ ماضی میں عماد وسیم کی سابقہ ازدواجی زندگی اور طلاق سے متعلق خبریں بھی زیرِ بحث رہی تھیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے گئے، کچھ لوگوں نے نائلہ راجہ کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ نے اسے ان کی ذاتی زندگی قرار دیتے ہوئے مثبت انداز میں دیکھا۔