حیدرآباد کنگزمین نے کراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیدی

حیدرآباد کنگزمین نے کراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست  دیدی

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے بیسویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے کراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر کامیابی اپنے نام کر لی۔ یہ میچ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 189 رنز کا ہدف حیدرآباد کنگزمین نے 19.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کی بیٹنگ لائن نے ذمہ دارانہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

معاذ صداقت نے 37 رنز بنائے جبکہ عثمان خان 7 رنز کے ساتھ جلد آؤٹ ہو گئے۔ کپتان مارنس لبوشیانے نے 26 رنز کی اننگ کھیلی، جبکہ عرفان نیازی نے 29 رنز جوڑے۔ حسان خان نے 33 رنز کی شاندار ناقابلِ شکست اننگ کھیل کر ٹیم کو فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں :مایہ ناز بیٹر ڈیون کانوے پی ایس ایل کے معیار اور پاکستانی فاسٹ باؤلرز کی تعریفوں کے پل باندھ دیے 

کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ حسن علی، خوشدل شاہ، ایڈم زمپا اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل حیدرآباد کنگزمین کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔ کراچی کی جانب سے سعد بیگ نے 53 رنز کی اننگ کھیلی تاہم وہ ریٹائر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان معین علی نے 44 رنز بنائے جبکہ اعظم خان نے 26 رنز اسکور کیے۔ محمد وسیم نے 25، سلمان علی آغا نے 24 اور ریزا ہینڈرکس نے 2 رنز بنائے۔

دیگر بیٹرز میں عباس آفریدی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے، خوشدل شاہ 7 رنز بنا سکے جبکہ حسن علی 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہےحیدرآباد کنگزمین کی جانب سے حنین شاہ اور محمد علی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان مارنس لبوشیانے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیایوں حیدرآباد کنگزمین نے ہدف کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے ایک اہم فتح حاصل کی اور ایونٹ میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنانے میں کامیاب رہی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *