کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بڑا انکشاف سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی بھارتی کرکٹ ٹیم نے ان کی باولنگ سے نمٹنے کے لیے خاص منصوبہ بندی کی تھی۔
عثمان طارق نے کہا کہ ان کی باولنگ عیاں نہیں ہوئی بلکہ اب بلے باز ہوشیار ہوگئے ہیں۔
پی ایس ایل 11 میں لاہور قلندرز کیخلاف کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان طارق نے کہا کہ اگر اچھی گیندیں کرائی جائیں تو وکٹ ضرور ملتی ہے، یہ بات درست نہیں کہ بلے باز ان کی باؤلنگ کو سمجھ چکے ہیں، دراصل اب بیٹنگ کرنے والے کھلاڑی عقل استعمال کرتے ہیں اس لیے وکٹ ملنے میں دقت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جانب سے بہترین بالنگ کرتے ہیں، صورتحال کے مطابق گیندیں کراتے ہیں لیکن نتائج ان کے ہاتھ میں نہیں ، کراچی کی وکٹ پر لاہور کے مقابلے میں زیادہ مشکلات ہیں، یہاں پر اسپنرز کامیاب ہیں۔
عثمان طارق نے کسی بھی میچ میں تاخیر سے باولنگ دیے جانے کے سوال پرکہ جب کپتان صورتحال کے مطابق ضرورت محسوس کرتا ہے وہ انہیں باؤلنگ دیتا ہے۔
یاد رہے کہ عثمان طارق کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں اپنی کارکردگی سے سلیکٹرز کی نظروں میں آئے ، اس لیگ میں اُنھوں نے 10 میچز میں 20 وکٹیں حاصل کیں اور وہ ٹورنامنٹ کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بنے۔