ایران امریکہ مذاکرات میں ڈیڈلاک، خام تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایران امریکہ مذاکرات میں ڈیڈلاک، خام تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں کسی قسم کی پیشرفت نہ ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ اسلام آباد میں ہونے والے ایران امریکا مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہوئے، جس کے بعد سرمایہ کاروں میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تیزی سے اوپر چلی گئیں۔ مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے باعث توانائی کی سپلائی سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں، جس نے مارکیٹ پر براہِ راست اثر ڈالا ہے۔برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً نو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 103 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران اسرائیل جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حکومت نے 110 کے بجائے 55 روپے اضافہ کیا: رانا ثنا اللہ

اسی طرح امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی بھی 105 ڈالر فی بیرل سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب خلیجی منڈی میں یو اے ای کا مربن خام تیل نسبتاً استحکام کے ساتھ ایک فیصد کمی کے بعد اٹھانوے ڈالر فی بیرل پر دیکھا گیا ہے، تاہم مجموعی طور پر عالمی توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *