پاکستانی کی سفارتی پالیسی کی عالمی سطح پر دھوم، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی تذکرہ، دوراندیشی پر بھرپور اعتماد

پاکستانی کی سفارتی پالیسی کی عالمی سطح پر دھوم، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی تذکرہ، دوراندیشی پر بھرپور اعتماد

دُنیا کو ایک بڑی تباہ کن جنگ سے بچانے اور عالمی امن کے لیے پاکستان کی شاندار سفارت کاری؛ سیاسی و عسکری قیادت کی مدبرانہ حکمت عملی پر پاکستانی عوام نے کھل کر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کامیاب ثالثی نے دنیا کو تباہ کن جنگ سے بچا لیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملٹری ڈپلومیسی سے ملکی وقار میں اضافہ ہوا، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور آزاد کشمیر کے شہریوں نے قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا اور کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ قیادت نے عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی سفارتی کامیابی سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، شیو سینا کے رہنما کی مودی اور جے شنکر کی پالیسیوں پر شدید تنقید

ایک سروے رپورٹ میں یہ ایران اور امریکا کے درمیان طویل عرصے سے جاری کشیدگی کو ختم کرانے اور دونوں عالمی قوتوں کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کے کلیدی کردار پر ملک بھر کے عوام نے سیاسی اور عسکری قیادت کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

کراچی، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ، لاہور اور آزاد کشمیر کے شہریوں نے پاکستانی قیادت کی دور اندیش سوچ اور بہترین سفارت کاری کو عالمی امن کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنی بہترین ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے نہ صرف پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا بلکہ یہ ثابت کر دیا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین اور طاقتور ترین فوج ہے جو صرف سرحدوں کی محافظ ہی نہیں بلکہ عالمی امن کی ضامن بھی ہے۔

شہریوں نے مزید کہا کہ جس طرح وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے انتہائی دانشمندی سے دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر بٹھایا، اس نے دنیا کو ایک ممکنہ ایٹمی اور تباہ کن جنگ سے بچا لیا ہے۔

عوامی حلقوں میں اس بات پر بھی فخر محسوس کیا جا رہا ہے کہ جہاں بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف رہا، وہیں آج وہ عالمی سطح پر تنہا ہو چکا ہے جبکہ پاکستان ایک قائدانہ کردار کے طور پر ابھرا ہے۔ شہریوں کے مطابق، دنیا کو بحران سے نکالنے اور ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کی حکمت عملی کو آج پوری دنیا سراہ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:گودی میڈیا میں صفِ ماتم، پاکستان کی سفارتی جیت پر مودی سرکار اور بھارتی میڈیا شدید خفت کا شکار، امریکی سفارتکار نے کھری کھری سنا دیں

شہریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی قیادت پر فخر ہے جس نے سفارت کاری کے ذریعے ثابت کیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور عالمی تنازعات کے حل کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ عوامی ردعمل ملکی استحکام اور قومی یکجہتی کی علامت بن کر ابھرا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ہمیشہ سے مشرقِ وسطٰی اور عالمی تنازعات میں ایک غیر جانبدار اور مصالحت کار کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔ حالیہ ایران امریکا کشیدگی، جو عالمی معیشت اور سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ بن چکی تھی، اس میں پاکستان کی ‘ملٹری ڈپلومیسی’ ایک نئے اور موثر ہتھیار کے طور پر سامنے آئی ہے۔

فیلڈ مارشل کے عہدے اور عسکری قیادت کی بین الاقوامی ساکھ نے دونوں فریقین کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرنے میں مدد دی۔ پاکستان کا یہ کردار نہ صرف اسے خطے میں ایک اہم ترین طاقت  کے طور پر مستحکم کرتا ہے بلکہ اس کے عالمی اثر و رسوخ میں بھی غیر معمولی اضافے کا باعث بنا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *