گلو کارہ آشا بھوسلے کی جائیداد کا راز کھل گیا،کتنی دولت کمائی ؟مرنے کے بعد بڑا انکشاف

گلو کارہ آشا بھوسلے کی جائیداد کا راز کھل گیا،کتنی دولت کمائی ؟مرنے کے بعد بڑا انکشاف

بھارتی موسیقی کی دنیا کی عظیم گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کی وفات سے موسیقی کا ایک سنہرا باب اختتام کو پہنچ گیا، تاہم وہ اپنے پیچھے لازوال نغموں کے ساتھ ساتھ قابلِ ذکر مالی اثاثے بھی چھوڑ گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آشا بھوسلے کی مجموعی دولت کا تخمینہ 200 سے 250 کروڑ روپے کے درمیان لگایا گیا ہے۔ ان کی آمدنی کا بڑا ذریعہ کئی دہائیوں پر محیط شاندار موسیقی کا سفر تھا، جس کے دوران انہوں نے مختلف زبانوں میں ہزاروں گانے ریکارڈ کیے۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایسے وقت میں کیا جب پلے بیک گلوکاروں کو رائلٹی نہیں دی جاتی تھی، لیکن اپنی محنت، لگن اور بے مثال مقبولیت کے باعث وہ مالی طور پر مستحکم ہونے میں کامیاب رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا بڑا فیصلہ، اسلام آباد میں احتجاج سے پارٹی قیادت کو روک دیا

گلوکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے کاروباری میدان میں بھی کامیابی حاصل کی اور آشاز کے نام سے ایک بین الاقوامی ریسٹورنٹ چین قائم کی، جس کا آغاز 2002 میں دبئی سے ہوا اور بعد ازاں یہ برطانیہ، کویت، بحرین سمیت مختلف ممالک تک پھیل گئی۔

رپورٹس کے مطابق ان کے پاس 80 سے 100 کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں بھی تھیں، جن میں ممبئی اور پونے میں واقع قیمتی رہائشی پراپرٹیز شامل ہیں۔

آشا بھوسلے آخری عمر تک عالمی سطح پر متحرک رہیں اور دبئی، امریکا اور کینیڈا سمیت مختلف ممالک میں لائیو پرفارمنسز کے ذریعے اپنے مداحوں کو محظوظ کرتی رہیں

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *