عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف مقدمات بے بنیاد ہیں، جلد عمران خان جیل سے باہر آجائیں گے، تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے بڑا دعویٰ کر دیا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری عمرایوب خان نے ہری پور پریس کلب میں آمد کے موقع پر پریس کلب کی ذیلی تنظیم یونین آف جرنلسٹس ہری پور کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری اللہ یار خان کوآرڈینیٹر ساجد خان، ہری پور پریس کلب کے صدر حنیف اختر خان، جنرل سیکرٹری ملک محمد اقبال اور ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ ڈالر کا موجودہ بحران حکومت نے خود پیدا کررکھا ہے ۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے میری پیٹھ میں چھرا گھونپا، نواز شریف
ان کا کہنا تھا کہ ملکی حالات روزبروز پستی کی طرف جا رہے ہیں قیدی نمبر 804 کا مینڈیٹ تسلیم کرنے تک حالات ایسے ہی رہیں گے وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بجلی کی قیمت 100روپے یونٹ تک جائے گی اور گیس کی قیمتوں میں بھی 400 گناہ مزید اضافہ ہوگا گندم کے بحران کے بعد اب چاول کا سکینڈل بھی آئے گا کشمیر بحران کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا منفی چہرہ سامنے آیا ہے افراط زر کے برے حالات کی وجہ سے آئندہ برسوں میں ملکی معیشت مزید تنزلی کا شکار ہوگی۔
پانامہ سکینڈل کے بعد اب دبئی سکینڈل بھی موجودہ حکمرانوں کے خلاف چارج شیٹ ہے عمر ایوب خان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کو نیٹ ہائیڈل پرافٹ اور صوبے کے وسال میں پورا حصہ یا جائے تو خیبرپختونخواہ چند سالوں میں ترقی یافتہ صوبہ بن جائے گا انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بشری بی بی اور دیگر تمام قائدین کے خلاف سارے کیسز سیاسی ہیں ان کی قانونی کوی حیثیت نہیں بہت جلد عمران خان جیل کی سلاخوں سے باہر ہونگے ۔عمر ایوب خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شیرافضل مروت کو عمران خان کی ہدایات کے مطابق ڈیل کیا۔ پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندیاں نہیں ہیں سب عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔