سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کو دل کی تکلیف ہونے پرہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی کو پشاور میں دل کی تکلیف ہوئی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جسٹس مسرت ہلالی کو اسپتال میں 2 اسٹنٹ ڈالے گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں ان کی طبیعت بہتر اور حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈاکٹرز نے جسٹس مسرت ہلالی کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔واضح رہےکہ جسٹس مسرت ہلا لی کو پشاورہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کا اعزاز بھی حاصل ہے، انہوں نے جولائی 2023 میں سپریم کورٹ کی جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
گورنر خیبرپختونخوا نے جسٹس مسرت ہلالی کی عیادت کی
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اتوار کے روز پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی حیات آباد کا دورہ کیا اور وہاں زیر علاج سپریم کورٹ آف پاکستان کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی عیادت کی اور گلدستہ بھی پیش کیا. گورنر نے اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

