جون 2026 کے باقی ماندہ دنوں میں سرکاری تعطیلات کی تفصیل سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق 16 جون کے بعد مہینے کے اختتام تک مجموعی طور پر 6 سرکاری چھٹیاں ہوں گی جن میں ہفتہ وار (ہفتہ اور اتوار) کی چھٹیاں اور یومِ عاشورہ کی تعطیلات شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 16 جون 2026 کے بعد باقی دنوں میں ہفتہ وار چھٹیاں چار دن ہوں گی۔ ان میں 20 اور 27 جون (ہفتہ) جبکہ 21 اور 28 جون (اتوار) شامل ہیں، جب کہ ان دنوں سرکاری و نجی دفاتر معمول کے مطابق بند رہیں گے۔
اس کے علاوہ محرم الحرام کی مناسبت سے دو اہم سرکاری تعطیلات بھی اس مہینے کا حصہ ہیں۔ 9 محرم الحرام 25 جون (جمعرات) جبکہ یومِ عاشورہ 10 محرم الحرام 26 جون (جمعہ) کو منایا جائے گا جن دنوں ملک بھر میں سرکاری تعطیل ہوگی تاہم دو چھٹیاں حکومتی نوٹفکیشن سے مشروط ہیں
اگر حکومت نو اور دس محرم الحرام کو چھٹیوں کا باضابطہ اعلان کر دیتی ہے جون میں ایک ساتھ چار چھٹیاں بھی ہو سکتی ہیں جن میں 25 اور 26 محرم کو عاشور کی چھٹیاں اور 27 اور 28 ہفتہ وار چھٹیاں شامل ہوں گی
اس طرح مجموعی طور پر 16 جون کے بعد جون کے باقی دنوں میں 6 سرکاری تعطیلات ہوں گی جس کے باعث اس عرصے میں ورکنگ ڈیز کم ہو جائیں گی اور دفاتر میں معمول کی سرگرمی محدود رہے گی۔
اس طرح کی تعطیلات کے دوران سرکاری امور اور کاروباری سرگرمیوں کی منصوبہ بندی پہلے سے کرنا بہتر ہوتا ہے تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ سے بچا جا سکے۔