ناصر مدنی کی تنقید پر مومنہ اقبال کا سخت ردعمل،قانونی قدم اٹھانے کا اعلان

ناصر مدنی کی تنقید پر مومنہ اقبال کا سخت ردعمل،قانونی قدم اٹھانے کا اعلان

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال ان دنوں سابق تعلق اور مبینہ ہراسانی کے مقدمے کے باعث خبروں میں ہیں۔ اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے سابق ساتھی اور مسلم لیگ (ن) کے رکنِ اسمبلی ثاقب جدھڑ اور ان کی اہلیہ نے انہیں ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں، جس کے بعد انہوں نے معاملہ متعلقہ اداروں کے سامنے اٹھایا۔

اسی معاملے پر معروف مذہبی اسکالر اور ٹی وی شخصیت ناصر مدنی کے بیان نے بھی سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔ ناصر مدنی نے اپنے تبصرے میں مومنہ اقبال پر تنقید کرتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کیے، جس پر اداکارہ نے شدید ردعمل دیا۔

یہ بھی پڑھیں :مومنہ اقبال کی شادی پر نجومی کی پیش گوئی,حقیقت یا اندازہ؟

مومنہ اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک مذہبی اسکالر کی جانب سے کسی خاتون کی تضحیک اور کردار پر تبصرہ کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے ناصر مدنی کے ریمارکس کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو عوامی سطح پر نشانہ بنانا قابل قبول نہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کی قانونی ٹیم ناصر مدنی کے بیانات کا جائزہ لے رہی ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

سوشل میڈیا پر اس معاملے کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ہے، جہاں کچھ صارفین مومنہ اقبال کے مؤقف کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ بعض افراد ناصر مدنی کے بیان پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔تاحال ناصر مدنی کی جانب سے مومنہ اقبال کے ردعمل پر کوئی نیا باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

editor

Related Articles