ریڈ زون میں واقع تمام سرکاری دفاتر کیلئے اہم حکم جاری

ریڈ زون میں واقع تمام سرکاری دفاتر کیلئے اہم حکم جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے حساس ریڈ زون میں واقع تمام وفاقی سرکاری دفاتر کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے حکومت نے 20 اپریل بروز پیر ورک فرام ہوم کا حکم جاری کر دیا ہے

جس کا مقصد سکیورٹی اور انتظامی معاملات کو مؤثر انداز میں سنبھالنا ہے۔ اس فیصلے کے تحت سرکاری امور معمول کے مطابق جاری رہیں گے تاہم دفاتر میں فزیکل حاضری محدود رکھی جائے گی۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری باضابطہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ ہدایات ریڈ زون میں قائم تمام وزارتوں اور ڈویژنز پر لاگو ہوں گی۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد کسی بھی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اور سرکاری عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان ہونے کے باوجود تمام سرکاری ادارے کھلے رہیں گے، جانئے کیوں؟

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران اور سیکرٹریٹ سٹاف کو اپنے سٹیشن پر موجود رہنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں فوری طور پر دفتر طلب کیا جا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن نظام کے ذریعے سرکاری امور کی انجام دہی کو یقینی بنائیں اور عوامی خدمات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آنے دیں۔

 یہ بھی پڑھیں : ریڈزون کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی

ریڈ زون میں سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کیا گیا ہے اور غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود رکھا جائے گا۔ اس فیصلے کو موجودہ حالات کے تناظر میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے

جس کا مقصد نہ صرف سرکاری تنصیبات کا تحفظ بلکہ انتظامی نظام کو بھی بلا تعطل جاری رکھنا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *