امریکی میڈیا کے ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سفارتی کوششوں کے سلسلے میں ایرانی مذاکراتی ٹیم منگل کے روز پاکستان پہنچنے کا امکان ہے
پورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ وہی وفد ہوگا جو پہلے مرحلے میں ہونے والے مذاکرات میں بھی شریک رہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بات چیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مذاکرات کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور کسی ممکنہ سمجھوتے کی طرف پیش رفت کرنا ہے۔ ایرانی فریق کو امید ہے کہ بدھ کے روز جنگ بندی میں توسیع سے متعلق ایک علامتی مشترکہ اعلان سامنے آ سکتا ہے
یہ بھی پڑھیں :ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے پاکستان نمایاں کردار ادا کر رہا ہے،ایاز صادق
اہم اس حوالے سے حتمی پیش رفت دونوں فریقین کے مؤقف پر منحصر ہوگی۔سی این این کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگر مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھتے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کے دورے پر رضامند ہو جاتے ہیں
تو ایرانی صدر کے بھی پاکستان آنے کا امکان ہے، اور ایسی صورت میں دونوں رہنما ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کر سکتے ہیں۔اس وقت تک ایران کی جانب سے کسی باضابطہ وفد کی پاکستان روانگی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے
یہ بھی پڑھیں :ایران امریکہ مذاکرات میں ڈیڈلاک، خام تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
جس سے اس پیش رفت کے بارے میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی یہ بیان دے چکے ہیں کہ ان کے نمائندے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ سفارتی رابطے جاری ہیں۔

