ایران نے اسلام آباد مذاکرات میں معاہدہ نہ کیا تو پورا ایران تباہ ہو جائے گا، ٹرمپ کا فاکس نیوز کو انٹرویو

ایران نے اسلام آباد مذاکرات میں معاہدہ نہ کیا تو پورا ایران تباہ ہو جائے گا، ٹرمپ کا فاکس نیوز کو انٹرویو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر ایران نے اسلام آباد مذاکرات میں معاہدہ نہ کیا تو سلام آباد مذاکرات میں معاہدہ نہ کیا تو پورا ایران تباہ ہو جائے گا

ہم پورے ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے ۔

فاکس نیو ز کے مطابق امریکی صدر نے بتایا کہ خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور مشیر جیرڈ کشنر اسلام آباد میں ایرانی حکام سے مذاکرات کرینگے ، مذاکرات منگل اور بدھ کو متوقع ہیں

امریکی صدر کا کہناتھا کہ میں اوباما کی طرح کوئی غلطی نہیں کروں گا ،ڈیل ٹیبل پر ہے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنا ہو گی اور ایرانی افزودہ یورینیم حوالے کرنا ہو گی

ؐ یہ بھی پڑھیں :امریکی نمائندے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جارہے ہیں ،ٹرمپ

بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب مشرق وسطیٰ اور خلیج کے خطے میں پہلے ہی کشیدگی بڑھ رہی ہے اور سمندری راستے عالمی توانائی کی ترسیل کے حوالے سے حساس سمجھے جا رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے سخت بیانات نہ صرف مذاکراتی عمل پر اثر انداز ہو سکتے ہیں بلکہ خطے میں غیر یقینی صورتحال کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ کی زیر صدارت اہم اجلاس،ایران کی صورتحال پرمشاورت،امریکی میڈیا

دوسری جانب سفارتی حلقے امید ظاہر کر رہے ہیں کہ اسلام آباد میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات کسی مثبت نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں

تاہم موجودہ بیانات نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اور عالمی برادری اس پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *