امریکہ کو بڑا انٹیلی جنس دھچکا، ایران کی طاقت توقعات سے کہیں زیادہ نکلی،حکام کی تصدیق

امریکہ کو بڑا انٹیلی جنس دھچکا، ایران کی طاقت توقعات سے کہیں زیادہ نکلی،حکام کی تصدیق

امریکی خفیہ اداروں کے تازہ انکشافات نے امریکہ کی ایران سے متعلق عسکری حکمتِ عملی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق ایران کی فوجی صلاحیتیں ان دعوؤں سے کہیں زیادہ مضبوط اور برقرار ہیں جو امریکی قیادت کی جانب سے عوامی سطح پر کیے جا رہے تھے۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس سے واقف متعدد حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے میزائل سسٹم، فضائیہ اور بحری قوت کا بڑا حصہ اب بھی فعال اور محفوظ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع کی جانب سے دیے گئے بیانات کے برعکس زمینی حقائق کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں۔ حکام کے مطابق ایران کی دفاعی صلاحیتیں توقعات کے مقابلے میں کم متاثر ہوئی ہیں اور اس نے اپنی زیادہ تر اہم عسکری تنصیبات کو برقرار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے آبنائے ہرمز میں قبضے میں لیے گئے بحری جہازوں کی ویڈیو جاری کر دی

امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق جنگ بندی کے آغاز تک ایران کے بیلسٹک میزائل ذخیرے اور ان کے لانچنگ نظام کا تقریباً نصف حصہ مکمل طور پر محفوظ تھا۔ اسی طرح پاسدارانِ انقلاب کی بحری قوت کا تقریباً 60 فیصد حصہ اب بھی فعال حالت میں موجود ہے۔

مزید انکشافات میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے ممکنہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر اپنی فوجی تنصیبات کو مختلف علاقوں میں منتشر کر کے تحفظ کو مزید مضبوط بنایا ہے جس سے ان کی مکمل تباہی یا غیر فعال بنانا توقع سے کہیں زیادہ مشکل ثابت ہوا ہے۔

ادھر ایران کی جانب سے بھی اندرونی سطح پر اختلافات سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک کی اعلیٰ قیادت مکمل طور پر متحد ہے اور قومی سلامتی کے معاملات پر کوئی تقسیم موجود نہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *