پوڈکاسٹ میں حساس موضوعات، میرا خاموشی اختیار کر کے اٹھ کر چلی گئیں

پوڈکاسٹ میں حساس موضوعات، میرا خاموشی اختیار کر کے اٹھ کر چلی گئیں

پاکستانی اداکارہ میرا ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’سائیکو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ میرا ٹائٹل رول میں نظر آئیں گی۔

فلم کی پروموشن کے سلسلے میں میرا مختلف انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں شرکت کر رہی ہیں۔ حال ہی میں وہ سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں ان سے ذاتی اور متنازع نوعیت کے سوالات کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق میزبان کی جانب سے ان کی ماضی کی ذاتی زندگی اور مختلف افواہوں سے متعلق سوالات بار بار دہرائے گئے، جن کا جواب دینے میں میرا کو مشکل پیش آئی۔ انہوں نے متعدد مرتبہ گفتگو کو اپنی فلم کی طرف موڑنے کی کوشش کی، تاہم میزبان کی جانب سے حساس موضوعات کو مسلسل زیرِ بحث رکھا گیا۔

صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب میزبان نے طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے انہیں ’سائیکو‘ کہا اور ماضی کے تنازعات بھی اٹھائے۔ اس پر میرا نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے انٹرویو ادھورا چھوڑ دیا۔

پاکستانی اداکارہ میرا نے پوڈکاسٹ میں پوچھے گئے ذاتی نوعیت کے سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انٹرویو چھوڑ کر چلی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے پاکستان نمایاں کردار ادا کر رہا ہے،ایاز صادق

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *