رمشا خان نے سوشل میڈیا خالی کر دیا، شادی کے بعد بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

رمشا خان نے سوشل میڈیا خالی کر دیا، شادی کے بعد بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دیں جس کے بعد مداحوں میں سوالات اٹھنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں:رمشا اور خوشحال کا نکاح، انسٹاگرام پر خوشخبری شیئر کر دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق رمشا خان نے اداکار خوشحال خان کے ساتھ حال ہی میں ایک نجی تقریب میں نکاح کر لیا ہے۔ دونوں کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تاہم اداکارہ نے اس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تصویر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

رمشا خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں ذو معنی انداز میں اپنی شادی کی تصدیق بھی کی جس کے بعد یہ خبر مزید مضبوط ہو گئی۔

یہ بھی پرھیں:اداکار رمشا خان کا شادی کے فورا بعد بڑا فیصلہ،سب حیران ہو کر رہ گئے

اداکارہ کے اس اچانک اقدام یعنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔ معروف میزبان حسن چوہدری کے مطابق انہوں نے رمشا خان کی مینیجر ثمرہ خان سے بات کی جس میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے شوبز سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ثمرہ خان کے مطابق رمشا گزشتہ سال دسمبر سے ہی بریک لینے کا ارادہ رکھتی تھیں اور انہوں نے اپنا آخری پروجیکٹ بھی اسی دوران مکمل کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق رمشا خان کا مستقبل میں شوبز میں واپسی کا فیصلہ مکمل طور پر ان کی اپنی مرضی پر ہوگا اگر وہ چاہیں گی تو دوبارہ کام شروع کر سکتی ہیں۔

رمشا خان کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں کچھ مداح حیران ہیں تو کچھ ان کے اس ذاتی فیصلے کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *