عثمان خان نے پی ایس ایل میں تاریخ رقم کردی، سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والےکھلاڑی بن گئے

عثمان خان نے پی ایس ایل میں تاریخ رقم کردی، سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والےکھلاڑی بن گئے

حیدرآباد کنگزمین کے عثمان خان نے نیا ریکارڈ بناڈالا ، پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 33ویں میچ میں حیدر آباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹ سے شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کرلی ہے۔

بدھ کو عثمان خان نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں 214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، عثمان خان نے اننگز میں 10 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر سنچری بنا کر اپنی ٹیم کو اہم ترین میچ میں فتح دلائی.

یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم ہمیشہ سے ہی ورلڈ کلاس تھا ، اظہر محمود نے ناقدین کو خاموش کروادیا

یہ حیدرآباد کنگزمین کے عثمان خان نے ملتان کے خلاف پی ایس ایل میں اپنے کیریئر کی چوتھی سنچری بنائی، جس کے بعد وہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں مجموعی طور پر 33 میچز کھیلے ہیں، انہوں نے 2023 میں ایک اور 2024 میں دو سنچریاں اسکور کیں، اس  کے علاوہ پی ایس ایل میں اب تک بابر اعظم، فخر زمان، کامران اکمل اور رئیلی روسو 3،3 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔

شاندار سنچری اسکور کرنے پر حیدر آباد کنگز مین کے عثمان خان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 11: پلے آف میں جانے کیلئے کس ٹیم کو کتنے میچز جیتنا ہونگے؟

پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو حیدرآباد 8 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر آگئی جبکہ ملتان 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *