بجلی سے متعلق اہم خبر آگئی ، لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی،پاور ڈویژن نے سب بتا دیا

بجلی سے متعلق اہم خبر آگئی ، لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی،پاور ڈویژن نے سب بتا دیا

پاور ڈویژن نے ملک میں جاری بجلی کی صورتحال پر اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی کمی کے مسائل اس وقت تک مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکتے جب تک ایل این جی کی بروقت امپورٹ اور دستیابی یقینی نہیں بنائی جاتی۔موجودہ توانائی بحران میں گیس کی قلت ایک بڑا بنیادی مسئلہ ہے، جس کے باعث پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق گزشتہ رات صوبوں کی جانب سے طلب میں اضافے کے باعث پیک اوقات میں ڈیموں سے پانی کے اخراج کے ذریعے تقریباً 4 ہزار 950 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی۔ تاہم پن بجلی کی مجموعی استعداد 11 ہزار 500 میگاواٹ ہونے کے باوجود اس وقت پیداوار اپنی مکمل صلاحیت سے تقریباً 6 ہزار میگاواٹ کم ہے جس کی بنیادی وجہ پانی کی کم دستیابی بتائی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے سے وسطی علاقوں کی جانب 400 میگاواٹ بجلی کی ترسیل گرڈ کے استحکام کے باعث ممکن ہوئی جبکہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر پیک اوقات میں 2 سے 2.5 گھنٹے تک لوڈ مینجمنٹ بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کو بڑا انٹیلی جنس دھچکا، ایران کی طاقت توقعات سے کہیں زیادہ نکلی،حکام کی تصدیق

مزید بتایا گیا کہ زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر پالیسی کے تحت اکنامک لوڈ مینجمنٹ جاری ہے جو عام لوڈ شیڈنگ سے الگ نظام ہے۔

ترجمان کے مطابق ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث تقریباً 5 ہزار 500 میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔ اگر ایل این جی کی باقاعدہ اور وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی جائے تو پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *