خلا میں زمین جیسا ماحول،نیا خلائی اسٹیشن ڈیزائن سامنے آ گیا

خلا میں زمین جیسا ماحول،نیا خلائی اسٹیشن ڈیزائن سامنے آ گیا

ایک امریکی کمپنی نے ایسے جدید خلائی اسٹیشنز تیار کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے جو مصنوعی کششِ ثقل پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے خلا میں طویل عرصے تک رہنے والے انسانوں کی صحت کو بہتر رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خلا میں طویل قیام کے دوران صفر کششِ ثقل کی وجہ سے خلا بازوں کو پٹھوں اور ہڈیوں کی کمزوری سمیت کئی جسمانی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو مستقبل کے طویل خلائی مشنز، خصوصاً مریخ کے سفر، کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں۔

یہ بھی پڑ ھیں :ایپل کا نیا آئی فون 18 پرو میکس کیسا ہوگا ؟ تصاویر وائرل

اسی مسئلے کے حل کے لیے مصنوعی کششِ ثقل کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے تحت خلائی اسٹیشن کو مخصوص رفتار سے گھمایا جاتا ہے، جس سے سینٹری فیوگل فورس پیدا ہوتی ہے اور خلا بازوں کو زمین جیسی کششِ ثقل کا احساس ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو جاتا ہے تو مصنوعی کششِ ثقل والے خلائی اسٹیشنز نہ صرف مریخ بلکہ نظامِ شمسی کے مزید دور دراز مقامات تک انسانی مشنز کو ممکن بنا سکتے ہیں، جبکہ مستقبل میں خلا میں انسانی آبادکاری کے امکانات بھی روشن ہو سکتے ہیں۔

editor

Related Articles