بلیک بیری کی واپسی، نئی ٹیکنالوجی نے سب کو حیران کر دیا

بلیک بیری کی واپسی، نئی ٹیکنالوجی نے سب کو حیران کر دیا

ٹیکنالوجی کمپنی بلیک بیری نے اپنے معروف کیو این ایکس( QNX) سافٹ ویئر پلیٹ فارم کے استعمال کو آٹو موبائل شعبے سے آگے بڑھاتے ہوئے صنعتی آٹومیشن، روبوٹکس اور طبی ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی وسعت دے دی ہے۔

کمپنی کے مطابق کیو این ایکس(QNX)ریئل ٹائم آپریٹنگ سسٹم، جو طویل عرصے سے گاڑیوں اور کنیکٹڈ وہیکل سسٹمز میں استعمال ہو رہا ہے، اب مختلف حساس اور حفاظتی نوعیت کی ایپلی کیشنز میں بھی اپنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایلون مسک کی ایک اور کامیابی، اسپیس ایکس نے ریکارڈ قائم کر دیا

تازہ پیش رفت کے تحت عالمی طبی کمپنی جانسن اینڈ جانسن مصنوعی ذہانت (AI) سے چلنے والے ایک جدید ہارٹ پمپ کی تیاری میں کیو این ایکس(QNX) سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :خلا میں زمین جیسا ماحول،نیا خلائی اسٹیشن ڈیزائن سامنے آ گیا

بلیک بیری کا کہنا ہے کہ نئے معاہدے کیو این ایکس(QNX) پلیٹ فارم کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے، کیونکہ اس کے ذریعے کمپنی آٹو موبائل صنعت سے باہر بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق صنعتی مشینوں، روبوٹس اور طبی آلات میں کیو این ایکس(QNX) جیسے قابلِ اعتماد سافٹ ویئر کا استعمال حفاظت، کارکردگی اور نظام کے استحکام کو مزید بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔

editor

Related Articles