9 مئی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، بانی پی ٹی آئی مقدمے میں بری، تفصیلی فیصلہ جاری

9 مئی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، بانی پی ٹی آئی مقدمے میں بری، تفصیلی فیصلہ جاری

بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے تھانہ کھنہ کے مقدمہ میں بری، عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر مقدمہ میں بریت کی تفصیلی جاری کیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ سنایا عدالت کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے دیگر افراد کو اکسانےکے الزامات تھے، حکمنامہ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی ثبوت یا شواہد موجود نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ابراہیم رئیسی کا انتقال، پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان

عدالت ایسے ریکارڈ پر ملزم بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیس آگے نہیں چلاسکتی اور نہ ملزم کو بغیر کسی وجہ کے اس کے قانونی حق سے محروم کیا جاسکتا ہے، پراسیکیوشن کی جانب سے کیس میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گے، پراسکیوشن اگر موجود شواہد ریکارڈ کرواتی ہے تو بھی بانی پی ٹی آئی جرم ثابت نہیں ہوتا، پراسیکیوشن کی اسٹوری انتہائی مشکوک بن گئی ہے، موجودہ شواہد کی روشنی میں چلایا گیا تو یہ عدالت کا قیمتی وقت ضائع ہوگا۔

حکمنامہ کے مطابق ثبوتوں کے عدم دستبابی پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تھانہ کھنہ میں 9 مئی 2023 کو درج مقدمے میں درخواست بریت منظورکرتے ہوئے بریت کا فیصلہ جاری کر دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *