الیکڑک موٹر سائیکلوں کی سبسڈی سے متعلق وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات جاری

الیکڑک موٹر سائیکلوں کی سبسڈی سے متعلق وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات جاری

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں الیکٹرک وہیکلز کے پھیلاؤ اور حکومتی اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ملک بھر میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے لیے جاری اقدامات کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ایندھن کے درآمدی بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال نہ صرف ملکی معیشت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کے تحفظ کے لیے بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کم آمدنی والے افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر دی جانے والی سبسڈی کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو کہا کہ الیکٹرک وہیکلز اسکیم کے نفاذ میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے والوں کو ایک اور بڑی سہولت دے دی

اجلاس میں حکام کی جانب سے الیکٹرک وہیکلز کی ملک گیر سطح پر ترویج کے لیے جاری اقدامات اور مستقبل کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی جس میں مختلف منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق الیکٹرک وہیکلز کے فروغ سے نہ صرف پیٹرولیم مصنوعات پر انحصار کم ہوگا بلکہ شہریوں کو سستی اور ماحول دوست سفری سہولیات بھی میسر آئیں گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *