ایسا بندر جس کی شکل سب سے الگ ہے,سرخ چہرہ کس بات کی علامت

ایسا بندر جس کی شکل سب سے الگ ہے,سرخ چہرہ کس بات کی علامت

ایمیزون کے گھنے استوائی جنگلات میں ایک ایسا منفرد بندر پایا جاتا ہے جو اپنی خاص شکل و صورت کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز ہے۔ اسے بالڈ یوآکاری کہا جاتا ہے۔

اس بندر کا سب سے نمایاں پہلو اس کا چمکدار سرخ چہرہ ہے، جو ماہرین کے مطابق اس کی اچھی صحت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی چھوٹی دم بھی اسے دیگر بندروں سے الگ بناتی ہے، کیونکہ زیادہ تر بندروں کی دم نسبتاً لمبی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :خواتین کا فیشن، لیکن آغاز مرد فوجیوں سے ہوا

بالڈ یوآکاری ایمیزون بیسن کے سیلاب زدہ جنگلات میں رہنے کے لیے خاص طور پر خود کو ڈھال چکا ہے۔ یہ بندر درختوں پر زندگی گزارتا ہے اور ایسے ماحول میں آسانی سے حرکت کر سکتا ہے جہاں پانی کی سطح اکثر تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

قدرت کی یہ منفرد تخلیق ایمیزون کے حیاتیاتی تنوع کی ایک خوبصورت مثال ہے، جہاں ہزاروں نایاب جانور اور پودے موجود ہیں۔

editor

Related Articles