جعل عامل پکڑا گیا ،​موبائل فونز کی فرانزک رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

جعل عامل پکڑا گیا ،​موبائل فونز کی فرانزک رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

​پاکستان میں ڈیجیٹل جرائم پر نظر رکھنے والے ادارے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پنجاب نے لاہور سے ایک ایسے مبینہ جعلی عامل کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے درجنوں خواتین کا حساس ڈیٹا اور سیکڑوں نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

​حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت علی احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو لاہور کے علاقے ساندہ کا رہائشی ہے اور انارکلی بازار میں بجلی کے سامان کی دکان چلاتا ہے،تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ بظاہر عام سی زندگی گزارنے والے اس شخص نے سوشل میڈیا پر ‘روحانی علاج اور استخارے’ کا ایک باقاعدہ جال پھیلا رکھا تھا۔

ملزم انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور واٹس ایپ کے ذریعے مشکلات کا شکار خواتین سے رابطہ کرتا اور ان کا اعتماد جیت کر ان کی ذاتی معلومات اور تصاویر حاصل کر لیتا، جس کے بعد بلیک میلنگ کا سلسلہ شروع ہوتا۔

​موبائل فونز کی فرانزک رپورٹ، چونکا دینے والے انکشافات

​این سی سی آئی اے پنجاب کے مطابق ملزم کے موبائل فونز کی فرانزک جانچ کے دوران 763 قابلِ اعتراض ویڈیوز، 1,338 تصاویر اور لگ بھگ 40 خواتین کا ذاتی ڈیٹا ملا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 19 متاثرہ خواتین کی شناخت ان کے ناموں اور فون نمبروں سے کر لی گئی ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے دورانِ ریمانڈ ملزم کے ٹھکانوں سے دو موبائل، انٹرنیٹ راؤٹرز اور استخارے کی کتاب بھی برآمد کی گئی ہے۔

​ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب، محمد علی وسیم کا کہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور انہیں سخت سزا دلانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے شہریوں، بالخصوص خواتین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اجنبیوں اور آن لائن روحانی دعوے کرنے والوں پر بھروسہ کرنے سے گریز کریں۔

editor

Related Articles