امریکا کیجانب سے بھارت کو بڑا جھٹکا، پینٹاگون نے ’انڈو پیسیفک کمانڈ‘ کا نام تبدیل کر دیا

امریکا کیجانب سے بھارت کو بڑا جھٹکا، پینٹاگون  نے ’انڈو پیسیفک کمانڈ‘ کا نام تبدیل کر دیا

ایران کے ساتھ تاریخی معاہدے کا اعلان اور پھر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جی سیون میں نظرانداز کرنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کو ایک اور بڑا جھٹکا دے دیا۔

پینٹاگون نے اپنی’امریکی انڈو پیسفک کمانڈ‘ کا نام تبدیل کر کے دوبارہ ’امریکی پیسفک کمانڈ‘ رکھ دیا ہے ، اس فیصلے کے بعد بھارت  بھرمیں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور تعلقات پر سوال بھی اٹھنے لگے۔

پینٹاگون کے مطابق کمانڈ کا نام تبدیل کرنے کا مقصد 1947ء میں قائم ہونے والی اس کمانڈ کی طویل تاریخی و عسکری میراث کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

پینٹاگون نے واضح کیا ہے کہ کمانڈ کا نام تبدیل کرنے سے خطے میں امریکی فوج کی تعیناتی یا مشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، کمانڈ کا دائرہ کار اب بھی بدستور امریکی مغربی ساحل سے لے کر بھارت کی مغربی سرحد تک محیط ہے۔

 

یاد رہے کہ 2018ء میں اس کمانڈ کے نام میں ’انڈو‘ کا لفظ امریکا کی جانب سے بھارت کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹیجک اہمیت کا اعتراف کرنے کے لیے شامل کیا گیا تھا۔

اس لیے اب کمانڈ کے نام کو تبدیل کرنے کے فیصلے کو پینٹاگون کی جانب سے ایک بڑی پالیسی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ امریکا اب خطے میں بھارت کو نظر انداز کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حتمی معاہدے تک پہنچنے کیلئے ایران، امریکہ مذاکرات کے نئے دور کا جمعے سے آغاز ہوگا، عباس عراقچی

  خیال رہے کہ حال ہی میں جی 7 سربراہی اجلاس میں گروپ فوٹو کے دوران ٹرمپ کے مودی کو نظر انداز کرنے کے مناظر نے بھی میڈیا پر بحث چھیڑ دی ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان 16ماہ بعد ہونے والی ملاقات ٹرمپ کی بے رخی کے باعث خبروں کی زینت بن گئی، اور بھارت امریکا تعلقات میں سردمہری کھل کر سامنے آنے لگی ہے۔

editor

Related Articles