سونے کی قیمتیں ریورس ہونے لگیں، فی تولہ بڑی کمی

سونے کی قیمتیں ریورس ہونے لگیں، فی تولہ بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 236 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 170 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 684 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 44 روپے مہنگی ہونے کے بعد 7 ہزار 497 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں حیران کن اضافہ ،گاڑی مالکان پریشان

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحانات مقامی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں تیزی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی مسلسل ردوبدل دیکھا جا رہا ہے۔

صرافہ بازار کے تاجروں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی کے باوجود نرخ تاریخی بلند سطح کے قریب موجود ہیں، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ سرمایہ کاروں اور خریداروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles